5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور میں دفعہ 144نافذ،ڈبل سوار موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد
جنگ نیوز -
پشاور...ضلع پشاور میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔ ڈی سی او پشاور سراج احمد کے مطابق دفعہ144 کے تحت ڈبل سواری پر 10 روز کے لئے پابندی عائد ہوگی، جبکہ اسلحہ کی نمائش، افغان مہاجرین کی شہری علاقوں میں داخلے اور اشتعال آمیزتحریری مواد پربھی پابندی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ دفعہ144 کا نفاذ امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے پیش نظر کیا گیا ہے۔