5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صدر کیلئے غیر ملکی سیکیورٹی گارڈز کی خدمات حاصل نہیں کیں،صدارتی ترجمان
جنگ نیوز -
اسلام آباد...صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے صدرزرداری کی حفاظت کے لیے غیر ملکی گارڈز کی خدمات حاصل کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی تجویزبھی زیر غور نہیں۔ صدارتی ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تردید کے باوجود میڈیا کے بعض حصوں میں صدر کے لیے غیر ملکی سیکیورٹی گارڈز کی خدمات حاصل کرنے کی خبروں کا مقصد سنسنی پھیلانا ہے ۔ فرحت اللہ بابر نے اسے حقائق اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے منافی قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق صدر زرداری کے حلف لینے سے پہلے ایوان صدر میں تعینات سیکیورٹی بغیر کسی تبدیلی کے کام کر رہی ہے۔