تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بالی ووڈ فلم جٹ یملا پگلا دیوانہ، نو ون کلڈ جسیکا سے بزنس میں آگے

جنگ نیوز -
ممبئی...بالی وڈ فلم نگری کیلئے سال 2011 کی ابتدا خاصی اچھی کہی جاسکتی ہے اور سال کے آغاز میں ریلیز ہونے والی دونوں فلمیں سپر ہٹ جارہی ہیں،لیکن خبریہ گرم ہے کہ جٹ یملا پگلا دیوانہ نے نو ون کلڈ جسیکا کو مات دے دی ہے۔اگرچہ نو ون کلڈ جسیکا ،جٹ یملا پگلا دیوانہ سے پہلے ریلیز ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد دھرم جی کی اس فیملی فلم میں زیادہ دلچسپی لیتی نظر آرہی ہے اور اس فلم کا بزنس ایک ہفتے میں 22 کروڑ روپے بتایا جارہا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر نو ون کلڈ جسیکا رہی ہے جس کا ایک ہفتے کے بزنس کا تخمینہ19 کروڑ لگایا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.