تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شاہ لطیف بھٹائی کی تعلیمات کو مشعل راہ بنایا جائے، شاہی سید

جنگ نیوز -
کراچی...عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرشاہی سیدنے کہاہے کہ مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کی تعلیمات کو مشعل راہ بنایا جائے۔معروف صوفی شاعرحضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے267ویں عرس کے موقع پرکراچی سے جاری اعلامیے کے میں شاہی سیدنے کہاہے کہ ان کی شاعری ناصرف سندھی ادب بلکہ پوری دنیاکے ادب کاایک بڑاسرمایہ ہے۔حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی سے سچی محبت کاتقاضہ ہے کہ ان کے پیغام کو پوری دنیا میں عام کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.