تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وزیر مملکت پورٹس اینڈ شپنگ نبیل گبول وزارت سیمستعفی ہوگئے

جنگ نیوز -
کراچی...پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت برائے پورٹس اینڈ شپنگ سردار نبیل گبول نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیا ہے، انہوں نے وزارت کے مسائل کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اختیار پورٹس اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر بابرغوری کے پاس ہیں اور وہ اس وزارت میں رہتے ہوئے عوامی مسائل حل نہیں کرپارہے تھے ۔ اسی وجہ سے انہوں نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.