تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

18ویں ترمیم عملدرآمد کمیشن کا اجلاس،وزارت ثقافت کی صوبوں کو منتقلی کا جائزہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد...اٹھارہویں ترمیم عمل درآمد کمیشن نے وزارت ثقافت کی صوبوں کو منتقلی کے امور کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر ثقافت کا کہنا ہے کہ ان کی وزارت فلموں کی درآمد اور برآمد کرتی ہے اسے مرکز میں رہنے دیا جائے۔عمل درآمد کمیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا جس میں وزارت ثقافت کے حکام نے وزارت کی صوبوں کو منتقلی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر ثقافت نے جواز پیش کیا کہ ان کی وزارت فلموں کی درآمد اور برآمد کی بھی ذمہ دار ہے اوردرآمدات ، برآمدت کا شعبہ مرکزکے پاس ہے ،اس لیے ان کی وزارت کوبھی مرکز میں ہی رہنے دیا جائے۔ عملدرآمد کمیشن نے واضح کیا کہ وزارتوں کی منتقلی پارلیمنٹ کا فیصلہ ہے جس سے انحراف نہیں کیا جاسکتا۔ کمیشن نے16ایم پی او کے تحت گرفتاریوں سمیت وزارت داخلہ اور قانون کے کچھ محکمے صوبوں کے حوالے کرنے کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا جس میں وزارت تعلیم کی جانب سے وزارت کی صوبوں کو منتقلی کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.