تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عامر خان اور ایشوریہ رائے کے بھی اختلافات ختم ہوگئے

جنگ نیوز -
ممبئی...دوہزار گیارہ بالی ووڈ میں شاید اختلافات ختم کرنے کا سال ہے، شاہ رخ اور فرح خان کے بعد اب عامر خان اور ایشوریہ رائے کے بھی اختلافات ختم ہوگئے۔دوہزار پانچ میں ریلیز ہونیوالی منگل پانڈے میں کام کرنے سے ایشوریہ کے انکار پر عامر خان ان سے ناراض ہوگئے، پھر وہ کسی فلم میں ساتھ نہیں آئے، لیکن اب اکشے اور ٹوئنکل کی شادی کی دسویں سالگرہ پر جب ایشوریہ کو پتہ لگا کہ عامر اپنی اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ تقریب میں آرہے ہیں تو وہ ان سے ملنے کیلئے رکیں، حالانکہ ایش کیلئے مشہور ہے کہ وہ کسی تقریب میں دس منٹ سے زیادہ نہیں رکتیں، دلچسپ بات یہ ہوئی ہے کہ دونوں ملے، بات ہوئی، گلے شکوے ختم ہوئے اور عامر نے ایش کا ریکارڈ توڑا اور تقریب چھوڑ کر پہلے چلے گئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.