5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق کا عمل روک دیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد...ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق کا عمل روک دیا ہے ، چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری کاکہناہے کہ ایچ ای سی خود کسی یونیورسٹی کو پارلیمنٹرینز کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے نہیں کہے گی ، ڈگریوں کی تصدیق الیکشن کمیشن ہی کرائے گا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں ایچ ای سی نے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری نے بتایاکہ الخیر اور یونیورسٹی آف ایسٹ کو ناقص کار گردگی کی بنا پر نئے داخلوں سے روک دیا ہے، جبکہ نسٹ اور یو ای ٹی دنیا کی اچھی یونیورسٹیوں کی ریٹنگ میں آگئی ہیں، ایچ ای سی نے تمام یونیورسٹیوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی فیسوں کو بھی مانیٹر کیا جارہا ہے۔