5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوئٹہ:قوم پرست رہنماؤں کے قتل کیخلاف دوسرے روزبھی ہڑتال
جنگ نیوز -
گوادر…قوم پرست رہنما نصیر کمالان اور احمد داد کے قتل کے خلاف ضلع گوادر اور ضلع کیچ کے تمام علاقوں میں آ ج دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ہڑتال کی کال بلوچ نیشنل موومنٹ ،بلوچ ریپبلکن پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے دی گئی تھی۔ہڑتال کے دوران آج دوسرے روز بھی ان علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں اورتما م کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہے۔دونوں رہنماؤ ں کے قتل کے خلاف وکلا کی جانب سے بھی آج دوسرے روز بھی عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔