تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ایم ڈی پولیس فاوٴنڈیشن تعینات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ظفر قریشی کو تبدیل کرکے ایم ڈی پولیس فاونڈیشن تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، پولیس سروس کے ظفر قریشی کو حال ہی میں گریڈ21 میں ترقی ملی تھی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ظفر قریشی این آئی ایل سی اراضی اسیکنڈل کی تفتیش کررہے تھے ،پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کے دفتر پر چھاپہ مارکر ان کے منیجر کو گرفتار کرنے پر چوہدری برادران کی جانب سے اعتراض کے بعد ظفر قریشی نے رضاکارانہ طور پر مونس الٰہیسے متعلقہ تفتیش سے علیحدگی اختیار کرنے کے لئے ڈی جی ایف آئ اے کو لکھا لیکن ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام نے ان کی یہ درخواست مسترد کردی اورتفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی،این آئی ایل سی اراضی اسکینڈل میں تفتیش کے دوران انہیں ایک بار تبدیل کرنے کے بعد حکومت نے اس عہدے پر دوبارہ تعنیاتی کے لئے احکامات واپس لینے پڑے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.