تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

میاں والی:ماں نے دو بیٹوں کے ساتھ پہلی جماعت میں داخلہ لے لیا

جنگ نیوز -
میاں والی…میاں والی میں ایک خاتون پہلی جماعت میں اپنے دو بیٹوں کی کلاس فیلو بن گئی۔ تفصیلات اس رپورٹ میں میاں والی سے45 کلومیٹر دور پکی شاہ مردان گورنمنٹ پرائمری اسکول میں پچیس سالہ رخسانہ بتول نے داخلہ لیا ہے۔ اس کی عمر کے علاوہ ایک اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسی پہلی جماعت میں رخسانہ کے دو بیٹے ماشم رضا اور منہال رضا بھی زیر تعلیم ہیں۔ رخسانہ کا شوہر موٹر مکینک ہے اور بیوی کا شوق دیکھ کر اس نے اسے اسکول میں داخل کرادیا ہے۔ گھر کا کام کاج کرنے کے لیے اس نے ایک ملازمہ رکھ لی ہے۔ رخسانہ بتول کی کلاس ٹیچر فضا نے بتایا کہ رخسانہ کو بچپن ہی سے تعلیم حاصل کرنے کا شوق تھا لیکن والدین نے اسے پڑھنے نہ دیا۔ لیکن اب رخسانہ باقاعدگی سے اسکول آ رہی ہے اور انگریزی سمیت تمام مضامین دل لگا کر پڑھتی ہے۔ ہمارا دین بھی ہمیں گہوارے سے قبر تک تعلیم حاصل کرتے رہنے کا سبق دیتا ہے۔اور رخسانہ نے بھی اپنی تمام ہم وطن خواتین کو پیغام دیا ہے کہ تعلیم کی عمر کبھی ختم نہیں ہوتی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.