تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر سی ون تھرٹی کوئٹہ پہنچ گیا

جنگ نیوز -
کوئٹہ …وزیراعظم کی ہدایت پربلوچستان میں گذشتہ شب آنیوالے زلزلے کے متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کرایک سی ون تھرٹی طیارہ کوئٹہ پہنچ گیا جبکہ صوبائی حکومت نے بھی دوٹرک امدادی سامان دالبندین روانہ کردیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پرامدادی سامان لے کرپاک فوج کاایک سی ون تھرٹی طیارہ کوئٹہ پہنچ گیاہے سامان یہاں سے متاثرہ علاقے میں ٹرکوں کے ذریعے روانہ کردیاجائیگا۔ بلوچستان میں منگل کی شب آنیوالے زلزلے سے سب سے زیادہ نقصانات ضلع چاغی میں ہوئے ،دالبندین میں تقریباًدوسومکانات کوجزوی نقصان پہنچا۔ زلزلے کے متاثرین کی امدادکیلئے پاک فوج کاہیلی کاپٹردالبندین پہنچ گیاجبکہ کمشنرکوئٹہ کی ہدیات پرپی ڈی ایم اے نے فوری طورپردوٹرک امدادی سامان بھی روانہ کردیاگیاجس میں دوسوٹینٹ اوردو سوکمبل شامل ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.