5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
غلط کام کرنیوالی این جی اوز کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی،قمرزمان کائرہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد… وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی اور دفاعی اخراجات کے باعث حکومت سیلاب زدگان اور تعلیم و صحت کی جانب زیادہ توجہ دے نہیں پارہی۔مسلم ہینڈز کے زیراہتمام سیلاب کی تباہی کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ غیرسرکاری تنظیموں کا کردار سیلاب زدگان کی بحالی کے حوالے سے قابل ستائش ہے تاہم یہاں کچھ این جی اوز ایسی بھی ہیں جن کا اپنا ہی ایجنڈا ہے، غلط کام کرنے والی این جی اوز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔قمر زمان کائرہ نے یقین دلایا کہ سیلاب زدگان کیلئے ایک ایک پائی کا جائز استعمال کیاجائے گا، حکومت پر شک نہ کیا جائے۔