5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا کوایران کی نیوکلیئرتنصیبات پر سائبر حملے کرنے کا مشورہ،وکی لیکس
جنگ نیوز -
واشنگٹن…خفیہ امریکی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ جرمن تھنک ٹینک نے ایران کی نیو کلیئرتنصیبات سبوتاژ کرنے کے لئے امریکاکو فوجی آپریشن کے بجائے خفیہ سائبر حملے کرنے کا مشورہ دیاتھا۔جرمنی میں تعینات امریکی سفیر فلپ مرفی کے مختلف مراسلوں میں جرمن حکومت کے تحت چلنے والے سکیورٹی اور بین الاقوامی تعلقات کے ادارے کے ڈائریکٹر سربراہ وولکر پرتھیس اور امریکی سفارتکاروں کے درمیان ملاقات کا ذکر ہے۔دسمبر دو ہزار نومیں بھیجے گئے مراسلے کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس کو بھی اس مشورے میں شامل کیاگیا تھا۔جنوری دو ہزار دس کے مراسلے کے مطابق جرمن تھنک ٹینک کے سربراہ وولکر پرتھیس نے امریکا سے کہا تھا کہ فوجی طاقت کے بل پر ایران کا نیوکلیئر پروگرام ختم کرنے سے کہیں بہتر ہے کہ خفیہ سائبر حملے کئے جائیں۔مراسلوں سے یہ بھی پتہ چلاہے کہ گزشتہ سال امریکی سفارتکاروں کے درمیان ایران کا نیوکلیئر پروگرام تہس نہس کرنے کے لئے طاقتور سائبر حملوں کا بہت ذکر رہا۔اوراگست دو ہزار دس میں ایران کے natanz نیوکلیئر پلانٹ پر مہلک وائرس کے حملے کی وجہ سے یورینیم افزودہ کرنے والے سینٹری فیوجز کا پانچ فیصد حصہ متاثرہونے سے پروگرام تعطل کا شکار ہوگیاتھا،امریکی اخبار کے مطابق وائرس کا حملہ امریکا اسرائیل مشترکہ سازشتھی۔