5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تیونس :عبوری حکومت سے نالاں عوام احتجاج کرتے تیونسیا پہنچ گئے
جنگ نیوز -
تیونسیا…تیونس میں عبوری حکومت کے اعلان پر نالاں عوام احتجاج کرتے دارالحکومت تیونسیا پہنچ گئے۔ تیونس کے دارلحکومت تیونسیا میں سیکڑوں افراد حکومت کے تمام ارکان کے مستعفی ہونے کامطالبہ کررہے ہیں ،ساتھ ہی ان کا کہناہے کہ حکمران جماعت آر سی ڈی کو ختم کردیاجائے ا ور نئے سرے سے انتخابات کرائے جائیں۔واضح رہے کہ تیونس کے سابق صدر زین العابدین بن علی کی حکومت کی کرپشن کے خلاف عوامی مظاہرے شروع ہوئے تھے، جوکہ ملک میں انقلاب لے آئے اور صدر کو ملک چھوڑ کر بھاگنا پڑا، اس پر بھی عوام کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی حکومت میں شامل تمام افراد مستعفی ہوں اور کرپشن سے پاک حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے