تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہیٹی کے سابق ڈکٹیٹر بے بی ڈوک کی25 سال بعد ملک واپسی

جنگ نیوز -
پورٹ اوپرنس …لاطینی امریکا کے ملک ہیٹی پر15سال تک حکمرانی کرنے والے سابق ڈکٹیٹر کوپچیس سال بعد ملک واپسی پر حراست میں لے لیا گیا ۔ بدعنوانی، کرپشن اور سرکاری خزانے سے کروڑوں ڈالر چرانے کے الزام میں تحقیقاتی ادارے ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں ۔بے بی ڈوک کے نام سے مشہور انسٹھ سالہ مسٹرڈاویلیئرنے جیسے ہی ہیٹی کی سرزمین پر قدم رکھا ، تحقیقاتی اداروں نے انہیں دھر لیا ۔ پچیس سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ہیٹی کے عوام سابق ڈکٹیٹر کی کرپشن، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھول نہیں پائے۔ انیس سو اکہتر سے اقتدار پر قبضہ کرنے والے سابق آمرDuvalier کو شدید عوامی مخالفت کے بعد انیس سو چھیاسی میں فرانس فرار ہونا پڑا تھا۔ ان پر تیس ہزار مخالفین کو قتل کرانے کے بھی الزامات ہیں ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق ڈکٹیٹرنے قومی خزانے سے تیس سے اسی کروڑ ڈالر کے گھپلے کیے تھے ۔ہیٹی کے جج نے ان سے ایک گھنٹہ پوچھ گچھ کی ہے جبکہ تحقیقاتی ادارے ان پر مقدمہ چلانے کے لیے ثبوت بھی اکٹھے کررہے ہیں ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.