تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جنگلی حیات سے آگاہی،چولستان میں ڈیزرٹ ہائیک شروع

جنگ نیوز -
بہاولپور…بہاول پور میں چوتھی قومی ڈیزرٹ ہائیک کا چولستان میں قلعہ دیراور سے آغاز ہوگیا ہے۔ ملک بھر سے آئے ہوئے32 روور اسکاؤٹس اور لیڈرز چار روزہ قومی ڈیزرٹ ہائیک میں حصہ لے رہے ہیں۔چوتھی قومی ڈیزرٹ ہائیک کا بنیادی مقصد اور تھیم چولستان کے جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور جنگلی حیات کی افزائش کے لئے حکومتی اداروں اور غیر سرکاری اداروں کو متوجہ کرنا ہے ۔اس دوران اسکاؤٹ چولستان کے مختلف علاقوں میں ہائیکنگ کریں گے اور لوگوں کے ساتھ مل کر چولستانی کلچر سے آگاہی حاصل کریں گے ۔اختتامی تقریب قلعہ دیراور میں 22 جنوری کو منعقد کی جائے گی جس میں چولستانیوں اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے اداروں کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.