تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ترکی کا پاکستان سے درآمد کی جانیوالی کچھ اشیا پر اضافی ڈیوٹی لگانے پر غور

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ترکی، پاکستان سے درآمد کی جانیوالی کچھ اشیا پر اضافی ڈیوٹی لگانے پر غور کررہا ہے۔وزارت تجارت ذرائع کے مطابق ترکی کی جانب سے اپنے ملک کی صنعت کے فروغ کیلئے پاکستان سے درآمد کی جانیوالی چند اشیا پر اضافی ڈیوٹی لگانے پر غور کررہا ہے۔ اضافی ڈیوٹی ڈینم اور خاص قسم کے کپڑے گرے کلاتھ پر لگائی جاسکتی ہے۔ڈیوٹی کے نفاذ کے خدشے کے پیش نظر برآمد کنندہ گان اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈیوٹی کے ممکنہ نفاز سے نمٹنے کیلئے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس وقت پاکستان، ترکی کو34کروڑ ڈالر سے زائد کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.