تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب میں گیس بندش سے بدامنی پیدا ہوسکتی ہے، ایف پی سی سی آئی

جنگ نیوز -
کراچی …ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر طارق شفیع نے کہا ہے کہ پنجاب میں گیس کی بند ش فوری طور پر ختم نہ کی گئی تو صوبے میں بدامنی پیدا ہوسکتی ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے قائم مقام صدر طارق شفیع نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سمیت اعلیٰ حکام کو گیس کی بندش پر مراسلے ارسال کیے گئے ہیں مگر حکومت اب تک اس مسئلے کا حل نہیں نکال سکی ہے جس کی وجہ سے پنجاب کی اسٹیل اور ٹیکسٹائل انڈسٹری شدید متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر گیس کی بند ش ختم کرنے کا اعلان کریں۔طارق شفیع نے بتایا کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اربوں روپے کے برآمدی آڈرز گیس کی بندش کی وجہ سے منسوخ ہو چکے ہیں اور اگرسپلائی فوری طور پر بحال نہ ہوئی تو برآمدی آڈرز کی تکمیل ناممکن ہوجائے گی جس سے برآمدی اہداف متاثر ہونگے۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.