تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈالر کے علاوہ دیگر تمام کرنسیوں کی برآمد پر عائد پابندی اٹھالی گئی

جنگ نیوز -
کراچی …اسٹیٹ بینک نے سال ڈالر کے علاوہ دیگر تمام کرنسیوں کی برآمد پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے مئی2008 میں کرنسی مارکیٹ میں سٹے بازی کو روکنے اور روپے کی قدر کو سہارا دینے کیلئے یورو، برطانوی پاؤنڈ اور متحدہ عرب امارات کے درہم کو برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی مگر اب یہ پابندی فوری طور پر اٹھالی گئی ہے جبکہ امریکی ڈالر کو برآمد کرنے پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔پابندی پر خاتمے کے بعد فاریکس کمپنیاں ان کرنسیوں کو انٹر بینک مارکیٹ میں فروخت کرنے کے بجائے بیرون ملک لے جاسکیں گے اور ان کے بدلے ڈالر درآمد کرسکیں گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.