5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سنگاپو ر : اسکولوں میں تدریس کیلئے آئی پیڈ کا استعما ل متعارف
جنگ نیوز -
سنگاپور …سنگاپور کے ایک اسکول میں اساتذہ نے تدریسی طر یقہ کار اور سیکھنے کے ماحول کو خوشگوار انداز میں تبدیل کر تے ہو ئے طا لبعلموں کو جدید ٹیکنالو جی کے حامل آئی پیڈ زکے ذریعے پڑھانا شروع کر دیا ہے۔ کلاس روم میں طا لبعلم نوٹ بک، کتابوں اور پن پنسل کے بجائے پڑھا ئی کیلئے آئی پیڈکا استعما ل کر رہے ہیں۔آئی پیڈ کا استعما ل کر تے ہوئے طالبعلم کلاس میں انٹر نیٹ کی سہولت کے باعث کتابیں اور کورس کا سارا مواد ڈاؤن لوڈ کر تے ہیں اور اسی کے ذریعے پڑھتے ہیں۔اسکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کلاس روم میں پڑھائی کیلئے طالبعلموں کو آئی پیڈ کی فراہمی زیادہ سے زیادہ معلوما ت کے حصول کیلئے آزادی دینا ہے تاکہ وہ پڑھائی کیلئے صرف استاد کا سہارا نہ لیں بلکہ خودبھی جدوجہد کرکے ایک بہتر اور جدید ما حول میں تعلیم حاصل کریں ۔