تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شیلا کی جوانی نے اولڈ بیوٹی کوئین ریکھا کو گرویدہ بنالیا

جنگ نیوز -
ممبئی …سال2010کے سپرہٹ گانے شیلا کی جوانی اور کترینہ کا جادوان کے مداحوں پر تو سر چڑھ کے بول ہی رہا ہے وہیں ماضی کی سپر اسٹار اور بیوٹی کوئین ریکھا بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں۔قصہ کچھ یوں ہے کہ گذشتہ دنوں ہونیوالی ایک ایوارڈز کی تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے کترینہ کیف اپنے سپر ہٹ گانے کی ریہرسل کرہی رہی تھیں کہ ریکھا جی وہاں پہنچ گئیں اور ان کی پرفارمنس کو نہ صرف سراہا بلکہ کیٹ سے گزارش کی کہ ان کو اس گانے کے کچھ ڈانس اسٹیپس سکھائے جائیں جس پر کترینہ کیف خوشی سے پھولے نہ سمائیں اور ریکھا کو ڈانس سکھایا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.