تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اپنی فیملی کو بہت مس کررہی ہوں،ایشوریا رائے کا اعتراف

جنگ نیوز -
سنگاپور…حال ہی میں سنگا پور میں منعقد ہونے والے زی سنے ایوارڈز کی تقریب میں پرفارم کرنے کے بعد ایشوریا رائے بچن نے اعتراف کیا کہ وہ بیمار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کوبھی بہت مس کر رہی ہیں۔ ایش کے مطابق مداحوں کی محبت اور ایوارڈ کے آرگنائزرز سے وعدے کی بنا پر ان کی یہ پرفارمنس ممکن ہوئی ورنہ وہ بیماری اور اکیلے پن کے بنا پر شاید ایسا نہ کر پاتیں، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فیملی کو بہت مس کر رہی ہیں۔ ایش نے بتایا کہ ان کے شوہر ابھیشک بچن اٹلی میں ہیں جبکہ ان کے سسر امیتابھ بھارت میں فلمی مصروفیات کی بنا پر ایوارڈ تقریب میں شریک نہیں ہو سکے۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.