5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایشوریا نے ثابت کر دیا کہ کا م ہی ان کی پہلی ترجیح ہے
جنگ نیوز -
ممبئی …با لی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے سنگاپور میں منعقدہ ایک شو میں تیز مو سمی بخار کے باوجود پر فارم کر کے ثابت کر دیاہے کہ کا م ہی ان کی پہلی اور آخری ترجیح ہے ۔ایشوریارائے کی عمدہ پر فارمنس نے وہاں پت موجود ہر فرد کو انھیں داد دینے پر مجبور کر دیا۔ ایشوریا نے کمزوری اور بخار کے باعث انکار کے بجائے اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور عارضی طور پر آرام کیلئے دوا کھاکریہ پر فارمنس دی ۔ایشوریا کی ناساز طبیعت سے آگاہ شو کی انتظامیہ بھی ایشوریا کی اسٹیج پر انرجی سے بھرپورپر فارمنس دیکھ کر حیران رہ گئی ۔