تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

زچگی کی ناکافی سہولتیں،ہرسال1 لاکھ خواتین میں777 ہلاکتیں

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان میں صحت کی ناکافی سہولیات کے باعث ہر سال ایک لاکھ خواتین میں سے777دوران زچگی ہلاک ہو جاتی ہیں۔لاہور میں میرخلیل الرحمن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زچہ بچہ کی صحت کی سہولیات نہ ہونے سے ہر سال ہزار میں77خواتین اور نوزائیدہ بچے پیدائش کے فوراً بعد ہلاک ہو جاتے ہیں۔مقررین کے مطابق پاکستان میں ڈاکٹر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے علاوہ بعض خواتین بھی زچگی کی نگرانی کرتی ہیں جو ناکافی تربیت کے باعث زچہ بچہ کی شرح اموات میں اضافے کا باعث بنتی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.