تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:نبیل گبول کے گھر سے گرفتار چار پولیس گارڈ رہا

جنگ نیوز -
کراچی. . . .. .مستعفی وزیر مملکت برائے پورٹ اینڈ شپنگ نبیل گبول کی رہائش گاہ کی سیکیورٹی پر مامور4 پولیس اہلکاروں کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رہا کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق رہا ہونے والے پولیس اہلکاروں میں امتیاز ، علی رضا، علی ارشد اور اکرام الحق شامل ہیں۔ سیکیورٹی پر مامور پولیس ہلکاروں کونبیل گبول کے مستعفی ہونے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق میڈیا پر آنے والی خبروں اور سیاسی رہنماؤں کے بیانات کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی رہائی عمل میں آئی۔ذرائع کے مطابق ٹی پی او کلفٹن کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نبیل گبول کے گھر پہنچی تھی۔پولیس نے آتے ہی نبیل گبول کے بارے میں پوچھا اور انکی عدم موجودگی کی اطلاع پر گارڈز کو تھانے لے جانے کی ہدایت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق چاروں پولیس اہلکاروں کو درخشاں تھانے میں حراست میں رکھا گیا اور اس دوران انہیں میڈیا سے چھپا کر رکھا گیا۔دوسری جانب اس سے قبل سی سی پی او کراچی فیاض لغاری کی جانب سے اس امر کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نبیل گبول کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا اور ان کی جانب سے وزارت سے استعفیٰ دینے کے بعد ان کے گھر سے اضافی سرکاری سکیورٹی اہل کار ہٹائے گئے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.