5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تیونس:مفرورصدر کے33 رشتہ دار گرفتار،قیمتی اشیا ضبط
جنگ نیوز -
تیونیسیا. . . .. . . .تیونس کے سابق صدر زین العابدین کے 33 رشتے دار گرفتار،سونا، زیوارت اور دیگرقیمتی اشیا ضبط کرلی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر زین العابدین بن علی کے 33 رشتے دار ریاست تیونس کے خلاف جرائم کے الزام میں گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔حکام نے سابق صدرکے رشتے داروں کے گھروں سے سونا، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ضبط کرلی گئی ہیں۔تیونس کے سرکاری ٹی وی کے مطابق تحقیقات کے بعد گرفتار افراد کے ساتھ قانون کے مطابق انصاف کیا جائے گا۔سرکاری ٹی وی نے گرفتار افراد کے متعلق دیگر معلومات فراہم نہیں کیں۔