تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کمسن لڑکی سے تعلقات کے الزام پراستعفیٰ نہیں دوں گا،برلسکونی

جنگ نیوز -
روم. . . .. . . . اٹلی کے وزیر اعظم سلویو برلسکونی نے کہا ہے کہ وہ کمسن لڑکی سے تعلقات کے الزامات میں استعفیٰ نہیں دینگے۔ وزیر اعظم سلویو برلسکونی نے ٹی وی پر بات چیت کے دوران کہا کہ اس کیس میں سیاسی طور پر کوئی ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا گیا، کوئی پیشہ ور خاتون ملوث نہیں، نہ ہی کسی کم سن لڑکی سے کوئی ناجائز تعلق قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وہ ہرگز استعفیٰ نہیں دیں گے۔ان کے خلاف سیکس اسکینڈل کی تفتیش کرنے والے میلان کے مجسٹریٹس انکوائری کی آڑمیں سیاست کررہے ہیں۔ادھر مجسٹریٹس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی رہائش گاہوں پر کئی طوائفیں خدمات انجام دیتی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.