5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:قومی اسکینگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
جنگ نیوز -
لاہور. . . . . ..پاکستان کی سکی ٹیم بھارت میں شاندار کارکردگی کے مظاہرے کے بعد وطن پہنچ گئی۔قومی سکی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پہنچی تو شائقین کی ایک بڑی تعداد نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ پاکستان کی 27 رکنی ٹیم نے بھارت میں پہلے سرمائی جنوبی ایشیائی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ پاکستان کی ٹیم نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی ، تین چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ قومی ٹیم میں شامل عفرہ علی نے ایک طلائی، امنی ولی نے دو چاندی اور میر نواز جونیئر نے ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ سکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کے لیے فتوحات سمیٹیں گے۔