5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
قرآن پاک جلانے کا اعلان،امریکی پادری کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
جنگ نیوز -
لندن . . . .. . . . .برطانوی حکومت نے امریکا میں قرآن پاک جلانے کا منصوبہ بنانے والے پادری کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ نے امریکی پادری ٹیری جونز کو برطانیہ آنے سے روک دیا ہے ، اس پادری نے 11 ستمبر 2010 کو قرآن پاک جلانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔برطانوی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت ہر قسم کی شدت پسندی کی مخالفت کرتی ہے ،اس لیے امریکی پاردی کے برطانیہ آنے پر پابند ی عائد کی گئی ہے ۔انھوں نے کہاکہ ٹیری جونز کے بیانات سے ثابت ہوا ہے کہ اس کا رویہ قابل قبول نہیں اور کس بھی قسم کی شدت پسندی برادشت نہیں کی جاسکتی۔ان کا کہناتھا کہ امریکی پادری کی برطانیہ آمد عوامی مفاد میں نہیں ہے اس لیے ٹیری جونز کوبرطانیہ داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے۔امریکی پادری ایک ریلی سے خطاب کرنے کے لیے برطانیہ آنے والا تھا۔