5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پیرس ہلٹن کی پولیس گاڑی میں لاس اینجلس کی سیر
جنگ نیوز -
لاس اینجلس… ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزی پر جیل کی ہوا کھانے والی خوبصورت امریکی ماڈل اور اداکارہ پیرس ہلٹن نے پولیس کی گاڑی میں لاس اینجلس کی سڑکوں کی سیر کی۔اپنے کیریر کی ابتدا ہی سے تنازعات کی زد میں رہنے والی پیرس ہلٹن متعدد بارڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہوئی پکڑی گئیں، کئی بارانھیں محض انتباہ کرکے چھوڑ دیا گیامگر وہ پھر بھی باز نہ آئیں تو انھیں سلاخوں کے پیچھے بھی جانا پڑا۔لاس اینجلس کی سڑک پر اس خوش جمال ماڈل کو شیرف کی گاڑی میں بیٹھا دیکھ کر سب یہی سمجھے کہ پیرس پھر کسی جرم میں دھر لی گئیں۔ مگر ایسانہیں تھا، پیرس ہلٹن کی پولیس کی گاڑی میں سڑک پیمائی سماجی آگہی کی ایک مہم کا حصہ تھی۔اور یہ لازمی خدمت انھیں منشیات رکھنے کے جرم میں دی گئی سزا کے طور پر انجام دینی پڑی ہے۔