5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بہاول پور اور رحیم یار خان میں این جی او کی جانب سے متاثرین سیلاب کی امداد
جنگ نیوز -
بہالپور…ضلع بہاول پور اور رحیم یار خان میں ایک این جی او نے متاثرین سیلاب کی امداد کا دوسرے مرحلہ شروع کردیا جس میں متاثرین کے 15 سو خاندانوں میں خواراک کے پیکیجز تقسیم کیئے جائیں گے۔ خوراک کے امدادی پیکیجز رہماں اسلامک ریلیف نامی این جی او کی جانب سے ضلع بہاول پور اور ضلع رحیم یار خان کے کچے کے علاقوں بیٹ ، سوئی اور جھوک گلاب شاہ میں تقسیم کیئے گئے ۔ این جی او کے پروجیکٹ کوآرڈنیٹر اسد اللہ اصلاحی نے بتایا کہ اگست میں سیلابی آفت کے بعد پہلے مرحلے میں 48 سو خاندانوں میں تین ماہ تک خزائی اجناس کا راشن تقسیم کیا گیا اور دوسرے مرحلے میں 15 سو خاندانوں کو منتخب کرتے ہوئے ان کو مارچ تک کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جائیں گی۔