5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں بارشوں کا امکان
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں گزشتہ شام سے ہونے والی بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹے تک مزیدبارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں منفی 3.4،قلات میں2.5 دالبندین2.5نو کنڈی10.5 ژوب منفی1،بارکھان3،سبی 6.5لسبیلہ6.5،پنجگور5جیوانی15 اورتربت میں 11.5ڈگری سینٹی گریڈرہامحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم سرد اورابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ کوئٹہ ،زیارت، قلات اورسبی ڈویژن میں ہلکی بونداباندی جبکہ مکران اورنصیر آباد ڈویژن میں موسم ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ میں مجموعی طور پر 8.4ملی میٹر دالبندین1.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔