5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا،جبکہ گذشتہ روز بھی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں بنارس چوک کے قریب دکانوں کے باہر کھڑے ہوئے 38 سالہ سید اکبر شاہ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا،،مقتول فرنٹئیر کالونی کے علاقے طوبیٰ کالونی میں رہائش پزیر تھا ،،پیر آباد تھانے کی پولیس نے واقعے کو دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے،،گذشتہ روز بھی شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے،،پولیس کے مطابق ہلاکتوں کے واقعات لیاری،سہراب گوٹھ،سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی اور پی آئی بی کالونی کے علاقوں میں پیش آئے تھے،جبکہ کورنگی ٹاؤن میں ایک مذہبی جماعت کا علاقائی عہدیداربھی زخمی ہوا تھا۔