5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تیونس کے نگراں صدر کا عوام سے ماضی سے قطع تعلق کا وعدہ
جنگ نیوز -
تیونیسیا…تیونس کے نگران صدرفوادمیبازانے عوام کوخطاب میں ماضی سے مکمل تعلق ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ تیونس کے سرکاری ٹی وی سے خطاب کے دوران اسپیکر پارلیمنٹ اورنگران صدرفوادمیبازانے وعدہ کیاہے کہ وہ ماضی سے مکمل تعلق ختم کرلیں گے جن میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ سابق حکمران جماست آر سی ڈی بھی شامل ہے ۔آر سی ڈی سابق صدرزین العابدین بن علی کی جماعت ہے،،ان کاکہناتھا کہ آر سی ڈی کوریاست سے مکمل علیحدہ کرناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،پانچ ہفتے کے حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک 117 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔