5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی سے عوام پریشان
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں گیس پریشرمیں کمی اورلوڈشیڈنگ کے باعث شدیدسردی میں شہریوں کومشکلات کاسامناہے ہوٹل مالکان بھی سوئی گیس پریشرمیں کمی سے کاروبارپراثرانداز ہونے کی شکایت کررہے ہیں۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی، سبزل روڈ،ہزارہ ٹاون،اسٹیویٹ روڈ،جان محمدروڈ ،کواری روڈ،فقیرمحمد روڈ،ایئرپورٹ روڈ،بروری روڈ،اسپنی روڈ،سمنگلی،سیٹلائیٹ ٹاون،سمیت شہر کے دیگرعلاقوں میں سوئی گیس پریشرنہ ہونے کے برابر ہے شدید سردی میں گیس نہ ہونے سے بچے،خواتین خصوصا بزرگ شہری نزلہ، زکام بخار سمیت دیگر امراضں میں مبتلا ہورہے ہیں۔سردی کی شدت کو کم کرنے کے لئے شہریوں نے ایندھن کے دیگر ذرائع کا استعمال شروع کر دیا تاہم قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے پریشان ہیں مکینوں کا کہنا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ اورپریشرمیں کمی کے حوالے سے کئی بار احتجاجی مظاہرے بھی کئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق کوشش ہے کہ سردیوں میں گیس پریشرمیں کمی کوپوراکیا جا سکے۔شہرمیں ہوٹل کے کاروبارسے منسلک افراد کاکہناہے کہ سوئی گیس پریشرمیں کمی کے باعث انکے کاروبارپربرااثرپڑاہے لہذا حکام فوری طور پر سوئی گیس پریشر میں کمی کے مسلے کو حل کرے۔