5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مینگورہ میں داماد کے ہاتھوں ساس اور سسر کا قتل
جنگ نیوز -
سوات…سوات میں مینگورہ کے نواحی علاقے میں داماد سسر اور ساس کو قتل اور سالی کو زخمی کرکے فرار ہوگیا ۔مینگورہ کے نواحی علاقے طاہر آباد میں داماد سیدا جان اپنے ایک ساتھی کے ہمرا صبح سویرے آیا اور کلہاڑی کے وار کر کے سسر اکبر خان اور ساس کوقتل کردیاا ور سالی کو زخمی کردیا۔واردات کے بعد ملزم اور اس کاساتھی فرار ہوگئے ۔ملزم کی بیوی کئی مہنوں سے شوہر سے ناراض ہو کر اپنے والد کے گھر میں رہ رہی تھی ۔اس مسئلے پر جرگہ بھی کیاگیا تھا اور جرگے میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بیوی اپنے شوہر کے گھر چلی جائے لیکن اکبر خان نے اپنی بیٹی کو جانے نہیں دیا۔زخمی لڑکی کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔