5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے پاک فوج کا امدادی قافلہ روانہ
جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے پاک فوج کے 5ٹرکوں پرمشتمل قافلہ دالبندین کیلئے روانہ ہوگیاجبکہ صوبائی حکومت نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سروے کاکام شروع کروادیاہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کی ہدایت پرتمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزنے اپنے اپنے ایریامیں زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کاتخمینہ لگوانے کیلئے سروے کاکام شروع کروادیا ہے جوجلداپنی رپورٹ صوبائی حکومت کوپیش کرینگے تاکہ متاثرین کی امدادکیلئے مناسب اوربہتراندازمیں پیشرفت کی جائے۔وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ کومتاثرین کی امدادکیلئے تمام تروسائل اور کوششیں بروئے کارلانے کی ہدایات دی ہیں آئی ایس پی آرکے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پاک فوج نے پانچ ٹرکوں پرمشتمل امدادی اشیادالبندین کے زلزلہ متاثرین کیلئے روانہ کردی ہیں ان امدادی اشیا میں 1000کمبل،220خیمے،گرم کپڑے، 1000دستانے اورخوارک کے 250پیکٹ شامل ہیں جووہاں متاثرین میں تقسیم کی جائیں گیاعلامیہ کے مطابق پاک فوج زلزلہ متاثرین کی امدادکیلئے بھرپوراقدامات اٹھارہی ہے۔