تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملتان سینٹرل جیل: قیدی نے اینٹ مارکر دوسرے قیدی کو قتل کردیا

جنگ نیوز -
ملتان…ملتان سینٹرل جیل میں ساتھی قیدی کے اینٹ مارنے سے دوسرا قیدی جاں بحق ہو گیا ہے جیل حکام نے مقدمہ درج کرنے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو انکوئری کیلئے درخواست دے دی ہے۔جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل میں 2006 سے عمر قید کاٹنے والے بورے والا کے علاقہ327 ٹی بی کے رہائشی منظور حسین نے معمولی تکرار پر راجن پور کے رہائشی نواب کو اینٹ دے ماری جس کے نتیجہ میں نواب موقع پر جاں بحق ہو گیا نواب ولد عبدالغفور2004 سے عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا جیل حکام نے اس واقع کے بعد تھانہ ممتاز آباد میں منظور والد ملنگ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو انکوائری کرانے کی بھی درخواست دی گئی ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ منظور حسین قیدی نفسیاتی مریض تھا جسے جیل اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا تھا اس نے معمولی تکرار پرمشقت کرنیوالے نواب کواینٹ دے ماری جس سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.