تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کیا آئی جی سندھ کو لوگ مارنے کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے ،چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک مقدمہ کی سماعت میں تنقیدی ریمارکس دئے ہیں ۔چیف جسٹس نے آج حج اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر کنٹریکٹ بھرتیوں پر تنقیدی ریمارکس دیئے۔ انہوں نے عدالت میں موجود اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا کراچی کی حالت دیکھی ہے ، وہاں آئی جی بھی کنٹریکٹ پر رکھا گیا ہے ، چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی کی ان حالات کی وجہ یہی ہے کہ وہاں کمانڈ نہیں ہے ، اس ماہ میں اب تک وہاں75 لوگ مارے جاچکے ہیں ، کیا آئی جی کو لوگ مارنے کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.