تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایف اے کپ فٹبال:آرسنل نے لیڈز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی

جنگ نیوز -
لیڈز…ایف اے کپ فٹبال میں آرسنل نے لیڈز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین ایک سے شکست دے دی، قطر میں ایشین کپ فٹبال کوارٹر فائنل مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے۔لیڈز کے مقام پر میزبان ٹیم کیخلاف آرسنل نے بہتر کھیل پیش کیا، فرسٹ لیگ میں ایک صفر سے کامیابی کے بعد آرسنل کو یہ میچ بڑے مارجن سے جیتا تھا، کپتان فیبریگاس کی غیر موجودگی میں سمیر نصری نے نہ صرف ٹیم کی قیادت کی بلکہ پہلا گول بھی اسکور کیا، ساگنا نے34ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کی برتری دو صفر کردی جسے لیڈز کے بریڈلی جانسن نے دو ایک کردیا، آرسنل کا تیسرا گول روبن وین پرسی نے75ویں منٹ میں اسکور کرکے ٹیم کی چوتھے راؤنڈ تک رسائی یقینی بنادی۔ دوسری جانب قطر میں جاری ایشین کپ فٹ بال میں ایران نے متحدہ عرب امارات کو تین صفر سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ دونوں ٹیموں نے کئی بار گول کرنے کے مواقع ضائع کئے مگر دوسرے ہاف میں ایران کی ٹیم تین بار گول کرنے میں کامیاب ہوئی، اراش افشن نے میچ کا پہلا گول اسکور کیا، محمد نوری نے دوسرا اور کھیل کے آخری لمحات میں متحدہ عرب امارات کے ولید عباس نے ایونٹ کا دوسرا اون گول اسکور کرکے ایران ی برتری تین صفر کردی۔ عراق اور شمالی کوریا کے درمیان میچ عراق نے ایک صفر سے جیت لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.