5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بر طا نیہ میں مصنوعی پاؤں کے سہارے چلنے والا دنیا کا پہلا کتا
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانیہ میں ایک تین سالہ کتے کو آپریشن کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کا حامل ایک مصنوعی پاؤں لگایا گیا ہے اور اس طرح اس کتے کو دنیا کے پہلے Bionic Dog ہونے کا اعزازبھی حاصل ہو گیا ہے۔ایک گھوڑے نے اس کتے کی پچھلی ایک ٹانگ کو بُری طرح روند ڈالا تھا جس کے باعث یہ کتا اپاہج ہو کر ایک مشکل زندگی گزارنے پر مجبو ر ہو گیا تھا۔ ایک برطانوی سرجن نے کامیاب آپریشن کے ذریعے اس کتے کوٹخنے سے نیچے ایک مصنوعی پاؤں لگاکر دوبارہ سے چلنے پھرنے کے قابل بنادیا ہے ۔