تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

معاشی پابندیوں سے عرب ممالک کی ترقی متاثرہوگی،عرب لیگ

جنگ نیوز -
شرم الشیخ …عرب لیگ کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی بحران کے بعد عرب ممالک پر معاشی پابندیاں عائد کرنے سے معاشی ترقی متاثرہوگی۔مصر کے شہر شرم الشیخ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل عمرو موسیٰ نے کہاکہ عرب ممالک بھی عالمی نظام کا حصہ ہیں۔انھوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عالمی معاشی بحران کے بعد معاشی ترقی کیلئے عالمی معاشی نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں جس سے عرب ممالک پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ عرب لیگ کچھ عرب ممالک پر معاشی پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کرتی ہے کیونکہ اس سے عرب ممالک میں معاشی ترقی متاثرہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.