5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سلمان خان اور کرینہ کی نئی فلم مائے لو اسٹوری کی شوٹنگ کا آغاز
جنگ نیوز -
ممبئی …سلمان خان اور کرینہ کپور کی نئی آنے والی فلم مائے لو اسٹوری کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔فلم کی کہانی رومانوی کامیڈی پر مبنی ہے ۔مائے لو اسٹوری ،ملیالم زبان کی فلم باڈی گارڈ سے ماخوذ ہے جس کا حال ہی ملیا لم زبان میں ری میک بھی بنایا گیا جو شائقین میں بے حد پسند کیا ،جس کے بعد فلم پروڈیوسر اور سلمان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری نے فلم کا ری میک مائے لو اسٹوری کے نام سے بنانے کا فیصلہ کیا اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم کہاں تک کامیاب ہوتی ہے یا سلمان کی کامیابیوں کو بریک لگاتی ہے ۔