تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آئرلینڈ: وزیراعظم کو ہٹانے میں ناکامی کے بعد چار وزیرمستعفی

جنگ نیوز -
ڈبلن …آئر لینڈ میں چار وزیروں نے وزیر اعظم برائنCowen کو عہدے سے ہٹانے کی ناکام کوشش کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے ۔ ایک روز پہلے وزیر خارجہ بھی مستعفی ہوچکے ہیں ۔سرکاری میڈیا کے مطابق استعفیٰ دینے والوں میں وزیر صحت میری ہارنی ، وزیر انصاف ڈرموٹAhern ، وزیر ٹرانسپورٹ نوئل ڈیمپسے اور وزیر دفاع ٹونی کلین شامل ہیں ۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ میں متوقع عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ۔ وزیر اعظم برائنCowen کیخلاف اقتصادی بحران کی وجہ سے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی جو وزیر خارجہ کی حمایت کے باوجود کامیاب نہ ہوسکی ۔ مزید چار وزیروں کے مستعفی ہونے کے بعد آئرش کابینہ کے ارکان کی تعداد ایک چوتھائی کم ہوگئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.