5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:1995کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں 2010میں ہوئیں،رپورٹ
جنگ نیوز -
کراچی…فارن ڈیسک…گذشتہ برس کراچی میں 1995کے بعد سب سے زیادہ ٹارگٹ کلنگ ہوئیں۔ 2010میں ملک بھر کے خود کش دھماکوں کی نسبت کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والوں کی تعدا دزیادہ تھی۔ہانگ کانگ کے اخبار’ سنٹرل ایشیاء آن لائن ‘ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور اسلحے کا کھلے عام استعمال نے سول سو سائٹی کو پریشان کردیا ہے انہوں نے کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کا مطالبہ کردیا ہے اس سلسلے میں ایم کیو ایم نے قومی اور سینٹ میں ملک بھر کو اسلحہ سے پاک کا بل داخل کردیا ہے۔گزشتہ برس801افراد کو کراچی میں قتل کردیا گیا۔2010کے قتل کے اعدادوشمار1995کے بعد سب سے زیادہ ہے 1995میں کراچی میں1742افراد قتل کردیے گئے۔ کراچی میں رواں برس13جنوری تک40افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔2010میں ملک بھر کے خود کش دھماکوں کی نسبت کراچی میں زیادہ ٹارگٹ کلنگ ہوئیں۔2010میں ملک بھر 335خود کش دھماکوں میں1208افراد ہلاک جبکہ مجرمانہ کارروائیوں میں1247افراد قتل ہو ئے ان میں95فی صد کراچی میں قتل ہوئے۔ وفاقی وزیر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ2006سے2009کے درمیان ملک بھر میں6894جرائم اور دہشت گردی کی کاروائیاں ہوئیں جس میں9634افراد ہلاک اور18788زخمی ہوئے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آگ پیس اسٹڈیز کے مطابق -10 2009 کے دوران ملک بھر میں تشدد کے واقعات میں11فی صد کمی جب کہ کراچی میں288فی صد اضافہ ہوا۔