5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ہوبارٹ میں ہو گا
جنگ نیوز -
ہوبارٹ …آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ہوبارٹ میں کھیلا جائیگا، جیو سوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔ ملبورن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دی تھی، آل راوٴنڈر شین واٹسن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے161 ناٹ آؤٹ اسکور کئے، ان کی فاتحانہ اننگز کی وجہ سے آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس پر امید ہیں کہ ان کی ٹیم ایشز سیریز کی طرح ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی، یہ میچ جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح8 بج کر بیس منٹ پر جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔