5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شاہ رخ خان نے جاتے ہی سلمان خان نے ٹوئٹر جوائن کرلیا
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈخانز میں آجکل کانٹے کا مقابلہ چل رہا ہے ایک جو کام چھوڑتا دوسرا فورا اس کے پیچھے بھاگ پڑتا ہے ،یہ ہی حال کچھ ٹوئٹر کے حوالے سے بھی ہوا کہ کنگ خان نے ناراض ہوکر ٹوئٹر کیا چھوڑا سلمان خان نے فورا ٹوئٹر سے تعلقات بحال کرلئے ۔یہ کوئی زیادہ پرانی بات نہیں سلماں خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آخری پیغام چھوڑا تھا تاہم اس کے بات بنا کچھ کہے سلمان نے توئٹر استعمال کرنا چھوڑ دیا ،لیکن گزشتہ دنوں کنگ خان نے ٹوئٹر سے کچھ شکایات کے بعد تعلق توڑ دیا تو نجانے سلمان کو کیا خیال ایا کہ انھوں نے ٹوئٹر کو ناصفر استعمال کرنا شروع کیا بلکہ اس پر پیغام بھی لکھا کہ کوئی ہے ،جس کے جواب میں سلمان سے پوچھا گیا کہ وہ اتنے دن سے کہاں تھے تو انھوں نے جواب دیا کہ پاس ورڈ بھول گیا تھا بادام کھایا تو یاد آیا۔اب بات چاہے مذاق کی ہو یاسنجیدہ ہم تو یہ ہی کہیں گے کہ ویل کم بیک سلمان خان۔