تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ای ایس سی کے برطرف ملازمین کا مظاہرہ، ایم ڈی کے دفتر پر حملہ

جنگ نیوز -
کراچی …افضل ندیم …کراچی میں کے ای ایس سی کے ملازمین کی برطرفی کیخلاف احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے ادارے کے مرکزی دفتر میں گھس کر زبر دست توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو آگ لگادی۔ پولیس اور رینجرز تماشائی بنی رہی۔ کراچی میں بجلی سپلائی کرنیوالے ادارے کے ای ایس سی سے4 ہزار سے زائد نچلے درجے کے ملازمین کو برطرف کردیا گیا جن میں ڈرائیور ، خاکروب ، سکیورٹی گارڈ ، بل ڈسٹری بیوٹر، آفس اسسٹنٹ ، جونیئر آفس اسسٹنٹ اور اس طرح کے دیگر عہدوں کے ملازمین شامل ہیں ۔ ان ملازمین کی برطرفی کیخلاف صبح سویرے ہی احتجاج شروع کردیا گیا تھا اور شہر بھر میں دفاتر سے کام چھوڑ کر ملازمین گورنر ہاؤس کے قریب جمع ہوگئے جہاں سے احتجاج ختم کرکے مظاہرین نے گزری میں کے ای ایس سی کے ہیڈ آفس کا گھیراؤ کرلیا ۔ اس دوران مشتعل افراد نے دفتر پر حملہ کردیا عمارت میں گھس کر زبر دست توڑ پھوڑ کی افسران کی 2 سو سے زائد کاروں کو شدید نقصان پہنچایا اور پارکنگ لاٹ میں آگ لگادی۔ اس دوران کے ای ایس سی کے لیڈر بھی موقع پر پہنچ گئے اور انھوں نے مشتعل افراد کو ہیڈ آفس سے نکالا بعد میں فائر برگیڈ نے پہنچ کر آگ بجھائی تاہم اس وقت تک تین گاڑیاں جل چکی تھی۔ تمام کاروائی کے دوران ٹی پی او کلفٹن طارق دھاریجو، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موجود رہے اور پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.