5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آئی ایس پی آر کی ملاعمرکے کراچی میں علاج سے متعلق خبروں کی تردید
جنگ نیوز -
راولپنڈی …پاک فوج کے ترجمان نے افغان طالبان کے سربراہ ملامحمدعمر کے کراچی میں علاج کئے جانے سے متعلق بعض میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی ۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض ملکی اور غیرملکی میڈیا میں ملاعمر سے متعلق شائع یہ خبر ، قطعاً غلط ہے ، ترجمان نے کہا کہ ایسی بے بنیاد خبر کا مقصد صرف مذموم مقاصد رکھنے والوں کو مفاد پہنچانا ہے۔